سیدہ فاطمہ کے یوم وصال پر صفدر آباد میں محفل پاک کا انعقاد

صفدرآباد(نامہ نگار)جگر گوشہ رسولۖ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم وصال پرجامع مسجد قیوم ریلوے روڈ صفدرآباد میںسالانہ محفل پاک کا اہتمام کیا گیا۔علامہ حاجی محمد فیض الرحمٰن کریمی کی زیر صدارت ہونے والی اس محفل پاک میںخطیب پاکستان پیر طریقت رہبر شریعت علامہ سید شاہد حسین گردیزی نے مدلل خطاب کیا۔حافظ محمد ذیشان عبد الرحمٰن نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا،ملک محمد انور نگینہ نے دربار رسالتۖ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔محمد بلال کریمی نے محفل پاک کے شاندار انتظامات کئے۔ شان زہراسلام اللہ علیہاسن کر حاضرین کا ایمان تازہ ہو گیا۔مسجد انتظامیہ کی طرف سے افطاری بھی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں