سید الشہداء امام حسین کا یوم ولادت 3شعبان کو منایا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نواسہ رسول ۖ،سید الشہداء حضرت امام حسین کا یوم ولادت3شعبان المعظم2فروری اتوار کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں جشن ولادت حضرت امام حسین کی محافل،سیمینارز،کانفرنسز اور مختلف تقریبات منعقد ہوں گی فیصل آبادمیں مرکزی امام بارگاہ اور مختلف مساجد میں منعقدہ تقریبات سے ممتاز علماء کرام و خطیب حضرات خطاب کرتے ہوئے نواسہ رسول حضرت امام حسین کی سیرت مطہرہ پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔الیکٹرانک میڈیا سے بھی حضرت امام حسین کی حیات مبارکہ پر مشتمل پروگرام نشر کیے جائیں گے۔نواسہ رسولۖ،امام عالی مقام حضرت امام حسین 3شعبان المعظم 04ہجری کو پیدا ہو ئے آپ آقائے دوجہاں حضرت محمدمصطفےٰ ۖ کے نواسے، شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ اور خاتون جنت سیدہ فاطمہ الزھرا کے فرزند تھے۔حضرت امام حسین نے 10محرم الحرام کو کربلا کے تپتے ریگزار میں دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنے جانثاروں کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں