سید طیب گیلانی، سید اطہر گیلانی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)میسرز طیب انٹر پرائزز کے مخدوم سید طیب گیلانی اور پیر سید اطہر گیلانی کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گیلانی فارم ہائوس چک نمبر 205ر۔ب وزیر والا میں ادا کی گئی جس میں چیمبر کے ممبران اور کبڈی کے کھلاڑیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثنا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ، سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا اور نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں