سید محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن صدر منتخب

لاہور(سپورٹس نیوز)فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈیولپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ لاہور میں پی ایف ایف ایلکٹورل کانگریس ہوئی جس میں صدر کی نشست پر مقابلہ محسن گیلانی نے جیت لیا۔محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی۔ انتخابات میں سید محسن گیلانی کے مقابلے پر کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہ علی زئی تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں