سید نا حضرت علی کی سیرت ہم سب کیلئے مینار نور ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان و سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسنی نے کہا کہ فخر ولایت سید نا حضرت علی ابن ابی طالب کی حیات طیبہ کا ایک ایک پہلو امت مسلمہ کے حکمرانوں کیلئے راہ ہدایت ہے حضرت علی شیر خدا کی سیرت مبارکہ روز محشر تک ہم سب کے لئے مینار نور ہے زبانی کلامی دعووں سے دین اسلام کی کوئی خدمت نہیں ہو گی جب تک اسوہ شبیری اورفکرعلی کو اپنی زندگی اورمعاشرے میں نافذ کر نہیں دیا جاتا ان خیالات کا اظہار مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان و سجادہ نشین سید علی حیدر حسنی نے جشن مولا علی کی با برکت تقریب بمقام دربار عالیہ گلشن علی پاک شہباز پور شریف فیصل آباد میں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں