88

سید نذر حسین شاہ کا عرس 24جون کو شروع ہو گا

صفدرآباد(نامہ نگار) نواحی گائوں چبہ چک نمبر 169 میں علاقہ کی معروف روحانی شخصیت حضرت سید نذر حسین شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبار ک انتہائی تزک و احتشام سے منایا جائیگا۔ عرس مبارک کی تقر یبا ت 10 ہاڑ 2028 ب ،بمطابق 24 جون2025 ء بروز منگل سے شروع ہونگی جو تین دن جاری ر ہیں گی ۔ علاقہ بھر سے زائرین عرس میںشرکت کریں گے اور مزار شریف پر حاضری دیں گے ۔قرآن خوانی ،محافل نعت اور اولیائے کرام کے فیضان پر تقاریر ہونگی ۔ لنگر شریف کا بھی اہتمام ہوگا۔ملک پاکستان کی ترقی ،سا لمیت ، تحفظ اور بقا نیزعالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔عرس مبارک کے موقع پر پاکستان بھر سے کبڈی اور والی بال کے کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔مہمانان خصوصی جیتنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات بھی تقسیم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں