سید نور نے میرے لئے گھٹیا باتیں کیں’ ریشم نے خاموشی توڑ دی

کراچی(شوبز نیوز) سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں سید نور صاحب کی آج بھی بہت عزت کرتی ہوں، مگرانہوں نے کچھ گھٹیا باتیں میرے لئے کیں اور وہ بھی عمر کے اس حصے میں جب پتہ ہی نہیں ہے کہ زندگی ان کی کتنی یا میری کتنی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ سید نور صاحب عمر میں مجھ سے بہت بڑے ہیں، اللہ انہیں زندگی دے، انہوں نے میرا بڑا دل دکھایا، میں ساری زندگی ان کا نام لیتی رہی۔ریشم نے بتایا کہ ڈائریکٹر سید نور صاحب کی بیگم مجھے فلم میں زبردستی لیکر آئی تھیں، مگر وہ مکر گئے کسی پوڈ کاسٹ میں۔۔ مجھے رخسانہ بھابھی لائی تھیں، میں نے ساری زندگی یہی بولا ہے اور آج بھی یہی بولوں گی۔رخسانہ بھابھی نے مجھے سید نور صاحب سے ملایا تھا، اگر میں ان کی فلم میں کام نہ کرتی تو شاید ان کو میری جیسی با صلاحیت اداکارہ نہ ملتی اور ان کی فلم بھی سپر ہٹ نہ ہوتی۔وہ ٹکے ٹکے کی پوڈ کاسٹوں میں بیٹھ کر کہہ رہے ہیں کہ مجھے چانس نہ ملتا۔۔ میں نے تو کبھی فلم میں آنے کی خواہش ہی نہیں کی، میں تو صرف ٹیلی وژن تک محدود رہنا چاہتی تھی۔آج جو میرا لہجہ بدل رہا ہے یہ لوگوں کے رویوں کی وجہ ہے، بہت کم لوگ اس قابل رہ گئے ہیں جن کی دل سے عزت کی جائے۔ریشم نے کہا کہ میں نے سات سال سے کسی فلم میں کام نہیں کیا، تو کیا میں کسی بھی پوڈ کاسٹ میں بیٹھ کر کسی بھی بڑی اداکارہ کی تذلیل کردوں۔۔ تو مجھ سے گھٹیا کون ہوگا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں