8

سیرت النبیۖ کی حیات طیبہ انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ادارہ البرہان شہباز ٹائون میں جملہ مکاتب فکر کے شیوخ الاسلام نے اہم اجلاس میں شرکت جبکہ ادارہ ہذا کے مدیر اعلی پیر قاری محمد عاشق نعیمی مدنی نے میزبانی ملک و قوم کو درپیش چیلنجز پر غور و خوض اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے علما پر زور دیا کہ وہ محراب و ممبر سے اتحاد بین المسلمین ملی یکجہتی حب الوطنی علم و اعتدال اتفاق برداشت کی راہ پر نوجوانوں کو چلنے کی تلقین کریں مساجد مدارس میں دینی طلبہ کو شدت پسندانہ نظریات سے دور رکھیں اور سیرت طیبہ سے روشناس کرانا ملک و قوم کی اشد ضرورت ہے اور مساجد مدارس فیضان قرآن و سنت کے وہ لازوال چشمے ہیں جہاں سے احکام ربانی عشق مصطفی کے ترانے تا قیامت گونجتے رہیں گے پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی علامہ غلام اکبر ساقی علامہ غلام اللہ خان مفتی مظفر اقبال علامہ عزیز الحسن اعوان پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی علامہ رضا امین سیفی مولاناسجاد احمد سرداری علامہ محمد تنویر طاھر راٹھورصاحبزادہ احمد رضا و دیگرعلما و مشائخ کا اجلاس سے خطاب۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں