سیرت النبی ۖ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان عظیم نعمت خداواندی و عطائے مصطفوی ہے جسکی حفاظت سلامتی اور ترقی کیلئے ہم سب نے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔اسلام ایک پاکیزہ دین ہے جو اپنے ماننے والوںکی عفت و عصمت سے بھر پور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ بطور مسلمان ہمیں زندگیوںکو اسلامی طریقوں کے مطابق گزارنا ہو گا ۔ دنیا اور آخرت میں کامیابی نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ممکن ہے ۔ سیرت النبی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ اسوہ رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیراہو کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں