12

سیف آباد میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے مخالف قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ سیف آباد میں پرانی دشمنی کی بنا پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قاتلوں میاں عرفان وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل الیاس نے ملزم میاں عرفان کے بھائی کو قتل کیا تھا۔جس کا بدلہ لینے کیلئے عرفان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے مخالف الیاس ولد محمد شریف کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں