24

سیف سٹی کیمروں کا کمال، چوری ہونیوالی گاڑی پکڑی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیف سٹی کے جدید کیمروں اور کڑی نگرانی کے باعث شہری کی چوری ہونے والی گاڑی 24گھنٹوں میں پکڑ لی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ شہری نے کار چوری کی کال 15پر کی تو سیف سٹی کے عملہ نے فوری طور پر مذکورہ کار کے کوائف لیکر جدید کیمروں کی مدد سے نگرانی شروع کر دی۔ جونہی گاڑی روڈ پر آئی تو جدید کیمروں اور سمارٹ نگرانی کرتے ہوئے گاڑی کو ٹریس کرتے ہوئے متعلقہ پولیس آفیسران کو آگاہ کیا تو پولیس نے فوری طور پر مذکورہ کار کو پکڑ لیا۔ جس پر آر پی او ذیشان اصغر اور ایس ایس پی انچارج سیف سٹی ریجن طارق محبوب اعوان نے شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے افسران نے پیشہ وارانہ مہارت’ محنت اور لگن کا مظاہرہ کرکے فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں