سرگودھا (بیوروچیف) شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب اچھا اقدام ہے مگر شاہرائیں اندھیروں میں ڈوبی ہیں ان حالات میں سی سی ٹی وی کیمرے کیا کارکردگی دکھائیں گے جب تک شہر میں سٹریٹ لائٹ کا نظام بہتر نہیں ہوتا اس وقت تک ان سی سی ٹی وی کیمروں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ پہلے شہر کے تمام علاقوں میں لائٹنگ کا انتظام کیا جائے خصوصاً جن مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں وہاں پر لائٹنگ کا انتظام ضرور ہونا چاہیئے تاکہ آنے جانیوالوں کی نگرانی یقینی بنانے میں مدد مل سکے حکومت کا سیف سٹی پراجیکٹ خوش آئند ہے ۔




