سیف سٹی کے کیمرے خود غیر محفوظ،تار چور لے اڑے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کے لیے سیف سٹی کے کیمرے خود غیر محفوظ، نامعلوم چوروں کا گروہ رضا آباد میں سیف سٹی کیمروں کی 45میٹر تار اتار کر لے گئے، پولیس نے سیف سٹی سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پولیس کی طرف سے سیف سٹی پروگرام کے تحت شہر بھر میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کو لگام دینے کیلئے اہم شاہراہوں ، چوراہوں پر سیف سٹی پروگرام کے تحت کیمرہ نصب کئے گئے ہیں تاہم فیصل آباد میں سرگرم چوروں کے گروہوں نے انہیں نگرانی کیلئے لگائے جانے والے اور ان کی تاروں پر بھی ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیا، گزشتہ روز نامعلوم چوررضا آبا د کے علاقہ میں سیف سٹی پول سے کیمروں کی45میٹر تار اُتار کر رفو چکر ہو گئے۔تاہم بعض مقامات پر کیمرے چوری کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں،کیمروں کو فنکشنل ہونے سے قبل ہی چوری ہونا ضلعی پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ شہریوں کی حفاظت کے لئے لگانے جانے والے کیمرے بھی سماج دشمن عناصر محفوظ نہیں ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں