سیلابی ریلوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار دکھ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد،صدرحاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر، میاں عبدالمجید، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹر ی رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفو ظ اور دیگر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بونیر، شانگلہ، سوات، باجوڑ، لوئر دیر اور مانسہرہ میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وہ گہرے رنج و غم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حادثات میں جاں بحق افراد کا دکھ متاثرہ خاندانوں تک محدود نہیں بلکہ یہ سانحہ پورے ملک کے عوام کا دکھ ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے امدادی ٹیم کے ارکان کے ساتھ پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ بھی قومی سطح پر صدمے کا باعث بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے کڑی آزمائش کا ہے کیونکہ بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا ہے لیکن پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں