سیلابی ریلوں کے اعداد و شمار

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں دریائوں سے گزرنے والے سیلابی ریلوں کے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آگئے۔ڈائریکٹر ریجنل میٹ آفس لاہور علیم الحسن رامے کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ خانکی سے 10 لاکھ 14ہزار 443کیوسک جبکہ قادرآباد سے 10لاکھ 70ہزار 951کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ڈائریکٹر ریجنل میٹ آفس لاہور کے مطابق قادرآباد پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر 3لاکھ 12ہزار 918کیوسک کا ریلا گزررہا ہے۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر ایک لاکھ 89ہزار 380کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ شاہدرہ کے مقام پر 91ہزار 400کیوسک کا ریلا گزررہا ہے۔ڈائریکٹر ریجنل میٹ آفس لاہور کے مطابق آج رات شاہدرہ سے ڈیڑھ سے 2لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا۔ دریائے راوی پر بلوکی سے 80ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، یہ درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔علیم الحسن رامے کا کہنا ہے کہ جسڑ سے پانی شاہدرہ میں آئے گا اورپھر وہاں سے بلوکی میں جائے گا۔خیال رہے کہ دریاں میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے یہ اعداد و شمار رات 11بجے تک کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں