سیلابی صورتحال کے باعث ٹرین سروس معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے حکام نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال اور مسافروں کی کمی کے باعث کئی ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ دریائے راوی ہیڈ سدھنائی (کبیروالا) عبدالحکیم کے مقام پر سیلابی ریلہ ریلوے لائن کے اوپر سے گزرنے لگا اور دیگر علاقوں میں بھی سیلاب کے باعث ریلوے پٹڑی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق آج تین ستمبر کو قراقرم ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کل 4ستمبر کو نہیں چلے گی۔ شاہ حسین ایکسپریس کو پہلے ہی جاری شیڈول میں معطل کیا جا چکا ہے جبکہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر شالیمار ایکسپریس’ پاکستان ایکسپریس’ ملت ایکسپریس براستہ لاہور’ ساہیوال’ خانیوال سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا۔ جبکہ مذکورہ چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔ جسکی وجہ سے ریلوے کو شدید خسارہ کا سامنا ہے۔ تاہم ریزرویشن کروانے والے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے اس عارضی معطلی سے مسافروں کو کہا ہے کہ وہ متاثرہ مسافروں کو دیگر ریل گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے یا متعلقہ ریزرویشن آفس سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں