سیلابی صورتحال کے پیش نظر پولیس لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے

چنیوٹ (نامہ نگار) سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں پولیس لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ دریا کے کناروں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی جانب سے حفاظتی و امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلع بھر میں ایس ایچ اوز اپنے ٹیموں کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقو ں میں موجود ہیں اور سیلاب متاثرین کو کھانا فراہم کیا جار ہا ہے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو سیلاب متاثرین کی مدد اور حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پولیس عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ ضلع بھر میں سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کی جانب سے حفاظتی و امدادی سرگرمیا ں جاری ہیں۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15یا 1122پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں