سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کیجائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 114چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ جو لوگ بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کا مذاق اڑا ر ہے تھے کہ زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے آج دیکھ لیں زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ہر طرف تباہی تباہی ہے جو ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے ہمیں اپنی نیتیں بھی ٹھیک کرنا ہوں گی اور اپنے اعمال کو بھی درست کرنا ہوگا کیونکہ آنے والی آفتیں ہماری بد عمالیوں کا نتیجہ ہے ہمیں مل کر اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوگی وگرنہ یہ آفات ہمارے لیے ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جائیں گی ۔ چوہدری شکور گجر نے مزید کہا کہ ہم نے ہر چیز میں بے ایمانی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہدایات پر عمل کرنے کی بجائے ہم نے کفار کی عادتیں اپنائی ہیں جس کی وجہ سے ہم دن بدن پستی میں جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں