سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل کی وصولی روکنے کا خیر مقدم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمن نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میںصارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روکنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی حکومت مشکل کے اس وقت میں عوام کے دکھوں پر مرحم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ مشکل وقت میں کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کرنیوالے عناصر بے نقاب ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں