سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال نہ ہو سکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دو ماہ گزرنے کے باوجود سیلاب سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال نہ ہو سکا، فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینیں براستہ لاہور جا رہی ہیں، ریلوے حکام بلند وبانگ دعوئوں کے باوجود متاثر ہونے والے ایک کلومیٹر ٹریک کو درست نہ کروا سکے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب کے دوران ریلوے ٹریک پر پانی آنے سے ریلوے ٹریک بری طرح متاثر ہوا اور ریلوے حکام نے فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا اور کئی ٹرینوں کو فیصل آباد کی بجائے لاہور سے کراچی بھجوایا جا رہا ہے اور ریلوے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ چند وز میں ریلوے ٹریک کو درست کر کے ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود سیلاب سے متاثر ہونے والا ایک کلومیٹر کا ٹریک ابھی تک درست نہ ہو سکا۔ جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹ مافیا مسافروں سے منہ مانگے دام وصول کر رہا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے فیصل آباد کو لاوارث کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں