سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تیزی سے جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ضلعی محکمے فیلڈ میں متحرک ہیں اور متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔ضلع کونسل کے چیف آفیسر مہر انور بیگ سیال کی زیر نگرانی دیہاتوں کی وہ رابطہ سڑکیں، جو حالیہ سیلاب کے باعث بہہ گئی تھیں، مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان سڑکوں کی مرمت اور بحالی سے دیہی آبادی کے لیے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور متاثرہ علاقوں کا دیگر مقامات سے رابطہ دوبارہ ممکن ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں