سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلاحی اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں،گورنر پنجاب سلیم حیدر خان

لاہور(بیوروچیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ فلاحی اداروں کا سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں اقدامات قابل ستائش ہیں۔ پنجاب کے تمام ادارے اور مشینری سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میںمصروف عمل ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم پہنچائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں روٹری انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے روٹری انٹرنیشنل سرگودھا کے صدر مختار مرزا کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنرپنجاب کو سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی آگاہ کیا۔اس موقع پر دوران پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال ملک بھر میںشدید بارشیں ہوئیں اور بھارت کی جانب سے بھی وسیع پیمانے پر پانی چھوڑ دیا گیا جس سے شدیدسیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔اْنہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میںغریب کسانوں کی فصلیں ، مال مویشی، مکانات اور قیمتی سرمایہ سیلابی ریلوں میں بہہ گیا۔اْنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بروقت اقدامات کر کے کئی انسانی جانی و مالی نقصانات کو ہونے سے بچایا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں راشن ، خشک خوراک، ادوایات اور میڈیکل کیمپ سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیائ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبے میں اتنے بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کو حکومت اکیلے نہیں بلکہ عوام کو بھی مل کر متاثرین کی امداد اور بحالی میںاپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ فلاحی اداروں کو چاہئے کہ وہ سیلاب سے تباہ کاریوں کا جائزہ لیں۔ اْنہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے ایک جگہ نہیں بلکہ پنجاب کے دیگر متاثرہ علا قوں میں بھی اپنی سرگرمیوں کوبڑھائیں تاکہ ہر متاثرہ افراد تک امداد پہنچ سکے۔ وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان پورے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں