سیلاب سے متاثرہ ٹریک مرمت،فیصل آباد سے کراچی ٹرین سروس بحال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے حکام نے سیلاب کے دوران عبدالحکیم کے قریب ریلوے ٹریک کو درست کر دیا۔ فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینیں بحال ہو گئیں۔ یاد رہے کہ 3ستمبر کو سیلاب کے باعث عبدالحکیم کے قریب ریلوے ٹریک بری طرح متاثر ہوا تھا، جسکی وجہ سے دو ماہ سے کراچی جانے اور آنے والی ٹرینیں براستہ لاہور جا رہی تھیں، ریلوے ٹریک بحال ہونے پر مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔آج سے تمام ٹرینیں اپنے مقررہ روٹ پر رواں دواں ہوں گی۔ قراقرم ‘ پاک بزنس ایکسپریس ‘کراچی ایکسپریس ‘ شاہ حسین ایکسپریس’ ملت ایکسپریس’ اپنے شیڈول کے مطابق چلیں گی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کیلئے پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا۔آج کراچی سے سرگودھا آنے اور سرگودھا سے کراچی جانے والی اہم ٹرینیں بھی بحال کر دی گئیں۔ شہریوں اور مسافروں نے ٹرینوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں