سیلاب سے کسان شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 96 رائے شہادت خاں کھرل نے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے حالات میں متاثرین سیلاب اور کسان طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ‘پاکستان سب کا ہے کوئی صوبہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ۔ رائے شہادت خاں کھرل نے کہا کہ سیاست کو چمکانے کے لیے تقسیم اور نفرت پھیلانا درست نہیں اس وقت ہمارا ملک سیلاب کی صورتحال سے گزر رہا ہے’لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں