سیلاب متاثرین کو تین ماہ کے بل معاف کر دیئے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پاورکمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے بجلی کے بلز وصول کرنے سے روک کر مشکلا ت کے شکار عوام کو ںہت بڑاریلیف دیاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کوکم از کم تین ماہ تک کے بلزمعاف کردئیے جائیں موجودہ حالات میں متاثرین سے ادائیگی ممکن نہیں- جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی سیلاب متاثرین کی مدد اور مشکلات ختم کرنے کے لیے ٹیم سمیت خودبھی متحرک ہیں جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ہمیشہ اہم کرداراداکیاہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی اوراس کی سرپرستی کرنے والوں کاراستہ روکنے کے لیے ام مسلمہ کو متحداور انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کے دعویداروں کو اپنا مثبت کرداراداکرناچاہئے غزہ اور دیگر ممالک پر اسرائیلی حملے بڑی طاقتوں کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں، غزہ پر مظالم کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی-اسلام اورانسانیت کی دشمن قوتوں نے اربوں ڈالر کا اسلحہ اس قتل عام کے لیے اسرائیل کو فراہم کیاہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کون کر رہا ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ اس کے پیچھے برطانوی اور امریکی قوتیں ہیں۔ مسلم امہ کو اپنے گریبان میں جھانکنا اوراسیجاگنا پڑے گاپوری مسلم امہ کے سامنے صرف ایک مثال ہے اور وہ پاکستان ہے، پاکستان کے پاس وسائل کم ہیں لیکن اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں