سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ خاندا نوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحرنے تحصیل کے مختلف دیہاتوں اور نواحی علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا اور راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ دیہات کے مکینوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ ان کی بحالی تک مسلسل ساتھ کھڑی رہے گی۔دورہ کے دوران متاثرین میں پکے پکائے کھانے، خشک راشن اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیا تقسیم کی گئیں جبکہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ضروریات کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں