سیلاب متاثرین کو 6ماہ کے یوٹیلٹی بلز معاف کر دیئے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ قدرتی آ فات پرہم سب کوسجدہ ریزہوکر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہئے-تمام علما اپناکردار ادا کریں ملک بھرکے مسلما ن مساجداورمیدانوں میں جمع ہو کر اللہ سے معافی اور خصوصی دعائیں کریں اللہ رب العزت اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت پررحم فرمائے گا -انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں اور دیگرخاندانوں کم6ماہ تک یوٹیلیٹی بلزمعاف کردئیے جائیں-انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے آبی جارحیت کررہاہے جبکہ اس سے قبل پاکستان کے کئی علاقے بھی زیرآب ہیں-بھارت نے پانی کو ہتھیار بنایا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہیاگر بھارت سندھ طاس معاہدے کے مطابق پاکستان کے ساتھ ورکنگ انفارمیشن رکھتا تو کم نقصان ہوتا۔لگتا ہے-بھارت نے چمیرا ڈیم سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑ دیاجوکیمرے میں مناظر ریکارڈہیں-انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، پانی کا اسکیل بہت زیادہ ہے۔ 6 سے 8 فٹ پانی باہر سڑکوں پر جمع ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں ایکڑ فصل تباہ ہو چکی ہے، اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، ہم سب کو مل کر سیاست سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہوگا، یہ وہ آفت ہے جسے موسمیاتی تبدیلی کہتے ہیں، یہ وہ نئی آفت ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں صف بندی کرنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں