سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ، ACکمالیہ

کمالیہ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے چک نمبر 731 گ ب سمیت اضافی آبادی میں متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگز اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور متاثرین کی مکمل بحالی تک ریلیف اور بحالی کے اقدامات جاری رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں