سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے کمالیہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی فانڈیشن کے تعاون سے پاک فوج کے ہمراہ متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیا۔کرکڑ احمد شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے کمالیہ اور دریائے راوی کے مضافات میں بہت زیادہ تباہی مچائی ہے ۔ اس مشکل گھڑی میں پاک فوج اور ریسکیو اداروں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ہم سب کو ایک قوم بن کر متاثرین کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کو بھی آگے بڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں سب کو متحد ہو کر متاثرہ خاندانوں کی مدد اور بحالی کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ متاثرین کی بحالی ہمارے لیے ایک چیلنج ہے مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا کیونکہ یہ لوگ اپنے پاں پر کھڑا ہو سکے اس کے لیے ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا پاکستان کے جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے ان تمام میں جا رہا ہوں اور کوشش کر رہا ہوں کہ اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے یہاں کے لوگوں کی مدد کر سکوں ہم سب کو اجتماعی سوچ رکھنا ہوگی کیونکہ یہ ہمارے بھائی ہیں ان کی بحالی ہماری ترجیحات ہونا ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں