15

سیلاب متاثرین کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیلاب متاثرین کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے ۔ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کا زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے ۔ سیلاب متاثرین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ سیلاب متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیا نہیں ہیں ، کھلے آسمان تلے کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مارٹن ڈا پرائیویٹ لمیٹڈ (میڈیسن کمپنی)نے یارے کی تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ میں ملک محمد اسلم کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر جاوید اقبال آئی سپیشلسٹ ، ڈاکٹر ریاض بلوچ ، ڈاکٹر محمد سلیم میڈیکل سپیشلسٹ ، ڈاکٹر ناصر ملک چیسٹ سپیشلسٹ ، ڈاکٹر غلام حسین زاہد ، ڈاکٹر انعم زہرہ ، ڈاکٹر عائشہ امجد ، ڈاکٹر عنبرین ، ڈاکٹر اظہر علی نے مریضوں کا چیک اپ کیا ۔ پیرا میڈیکل کی خدمات شبیر احمد ، ابرار ضیااور نصرللہ نے سر انجام دیں ۔ وحید الرحمن ہیڈ آف سیلز مارٹن ڈا اور محمد خان سب ہیڈ آف سیلز مارٹن ڈا مہمان خصوصی تھے جو اسپیشل اسلام آباد سے تشریف لائے ۔ فری میڈیکل کیمپ میں تقریبا 500سو مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو معیاری ادویات دی گئیں ۔ مہمان خصوصی نے محمد اسلم اور ان کی میڈیکل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں