سیلاب متاثرین کی مدد کرنا قومی فریضہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان بوائز سکاٹس کے نئے چیف کمشنر محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مشکل کی گھڑی میں رہنمائی کرنا اور ان کی مالی امداد کرنا ہم سب پر لازم ہے یہ ہمارے لئے قومی اور دینی فریضہ بھی ہے اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم فرمائے آمین ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے سیلابی تبا ہ کاریوں نے ہمارے بے بس کسانوں، کاشتکاروں اور دیہات میں بسنے والے افراد کو بری طرح متاثر کیا ہے۔تمام ارباب اختیار ملکی سیاسی قوتوں اور اپوزیشن کو قومی و عوامی مفاد میں سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا سیلاب کی آڑ میں عوام کے لئے بے لگام مہنگائی معاشی بحران اور یوٹیلٹیز بلز وبال جان بنے ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں