سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 112 چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ جنوبی پنجاب کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور خاندانوں کے لئے ہمدردی ، تعاون اور عملی اقدامات کا اعلان کر کے ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے جنوبی پنجاب کے عوام کو سیلابی آفات کے باعث بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے ، پیپلز پارٹی اپنے قائدین کی قیادت میں ان کی بحالی اور مدد کے لئے بھر پور کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں