41

سیلاب متاثرین ہم سب کی مدد کے منتظر ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپار ٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی107حفیظ انجم جنجوعہ نے کہاہے کہ اب وقت ہے کہ ہم اپنے اِن منفی رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں، قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ کیلئے سیاسی ہمت اور جرات پیدا کریں۔ سیاسی قیادت کا امتحان ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کے لیے وہ کس کردار اور اہلیت کا مظاہرہ کرتے ہیں معاشی مسائل اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے وفاقی اور کے پی کے حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کو تیز کرے مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلوں کی نظر ہوگیا اس وقت سیلاب متاثرین ہم سب کی امداد کے منتظر ہیں مہنگائی، بے روزگاری ، بجلی، ٹیکس اور آئی پی پیز کا عذاب ملک و ملت کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا ہے قومی سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے ملک کی تمام سیاسی قیادت کو اپنی انا ترک کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں