سیلاب میں پھنسے 50افراد کو با حفاظت نکال لیا گیا

کمالیہ(نامہ نگار)سیلاب میں پھنسے 50 افراد رات گئے با حفاظت نکال لیے گئے۔ نکالے جانیوالے افراد میں بچے ،بزرگ اور خواتین شامل تھی۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے ریسکیو1122کو کال موصول ہوئی کہ کمالیہ کے نواہی گاں خان داچک میں 50 سے زائد افراد سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں جس پر فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہد ری محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ریسکیو1122نے رات گئے آپریشن شروع کیا جس کے نتیجہ میں 50 سے زائد سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر حفاظتی مقام پر منتقل کر دیا سیلاب میں پھنس جانے والوں میں خواتین بچے بزرگ شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں