سیلاب’ وزیراعلیٰ مریم نواز مسلسل فیلڈ میں متحرک

قصور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوتھے روز بھی سیلاب متاثرین کے درمیان سرگرم رہیں۔گزشتہ روز وزیر اعلی مریم نواز قصور میں ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، جہاں متاثرہ خواتین کو دلاسہ دیا، بیماروں کی عیادت کی اور کیمپ میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کا جائزہ بھی لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی تیمارداری کی اور بچوں کو گود میں لے کر پیار دیا۔شیخ پورہ نو میں فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران انہوں نے خواتین کو سہارا دیا اور متاثرہ بچوں کو خود اٹھا کر حوصلہ دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے متاثرین سے کہا گھبرانا نہیں، میں ہوں نا، اللہ کا شکر ہے آپ کی جان بچ گئی۔مریم نواز نے ریلیف کیمپوں میں پولیس، ریسکیو اور سول ڈیفنس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ریسکیو، پولیس، پی ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کو شاباش دی۔انہوں نے ریسکیو کارروائیوں میں پاک فوج کے جوانوں کی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا۔واپسی پر وزیراعلیٰ تلوار پوسٹ شیخ پورہ نو کے قریب ایک پھل فروش کے اسٹال پر رکیں جہاں انہوں نے خاتون کو گلے لگایا اور امرود بھی خریدے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں