سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے ڈیمز ناگزیر ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI، کنونیئر قائمہ کمیٹی ریجن پنجاب اینڈٹیکسٹائل FPCCI حافظ فیصل احمددین نے کہا ہے کہ بھارتی آبی دہشتگردی کی وجہ سے ہزاروں گائوں سیلاب کی نذر ہو گئے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ڈیمز ناگزیر ہیں اورتاجربرادری اس کے حق میں ہے ، سیلاب کی موجودہ صورتحال میں ہر قسم کی سیاست سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں،سیلاب سے لوگوں کے مال، مویشی اور زرعی اجناس پانی میں بہہ گئے۔سیاسی ،سماجی اوراین جی اوزکے کارکنان سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں بڑھ چڑھ کرکام کیاہے ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام مکاتب فکرکوایک پیج پرآکراقدامات کرنے چاہئیں۔تمام سیاسی جماعتوں کوبلاتفرقی ایک ٹیبل پربیٹھ کرمستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لے ٹھوس حکمت عملی طے کرنی چاہئے تاکہ ملک وقوم کامزیدنقصان نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں