سیلاب کی تباہ کاریوں سے زراعت کوزیادہ نقصان پہنچا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما امائمہ افتخارخاں نے کہا کہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملکی زراعت اور معیشت کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے چنیوٹ جھنگ روڈ کے متاثرین سیلاب کو نہ ہی ادویات مل رہی ہیں اور نہ جانوروں کے لئے کو ئی چارہ مل رہا ہے لوگ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ پنجاب کے سیلاب میں 2 ہزار گاوں ڈوب گئے، 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ۔پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، راوی ، ستلج ،چناب کے سیلابی پانی کی زد میں آنے والی آبادیوںمیں نظام زندگی درہم برہم زرعی اراضی ، لوگوں کے گھر ، شاہراہیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، دریائوں میں تاحال سیلاب کی صورتحال بر قرار ہے سیلاب کی زد میںآنیوالی چنیوٹ جھنگ کی آبادیاں بھی تاحال پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ، مون سون کے جاری سپیل نے متاثرین کی مشکلات بڑھا دیں متاثرین سیلاب بری طرح مشکلات کا شکار ہوچکے ہیںکئی سبز ہلالی کھیت اور بستیاں اجر گئی ۔سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں چنیوٹ جھنگ روڈ50 1گھروں پر مشتمک بستی سلافی پانی میں ڈوب گئی دریائے چناب کا سیلابی ریلااپنے پیچھے بربادی کی ایسی داستان چھوڑ گئے جو عرصہ دراز تک یاد رہے گی پورے ضلع میں جہاں پہ سلابی پانی ایا ہے متاثرین سڑکوں پر بے یار و مددگار بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں