سیلانی کا چندہ بکس چوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم چوروں کا گروہ شہر کے پوش علاقہ ڈی گرائونڈ سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا آہنی چندہ باکس توڑ کر صدقات وخیرات کی بھاری رقم لے اُڑا’ پولیس نے مقدمہ درج کر چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے اہلکار اکرم نے بتایا کہ پیپلزکالونی نمبر1 ڈی گرائونڈ کے قریب ٹرسٹ کی طرف سے صدقہ خیرات کی کولیکشن کیلئے آہنی چندہ باکس رکھا ہوا تھا، گزشتہ شب نامعلوم چور چندہ باکس کو توڑ کر بھاری نقدی وغیرہ چوری کر کے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں