سیلٹا ویگونے سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

میڈرڈ (سپورٹس نیوز) سیلٹا ویگونے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 15ویں میچ میں ریال میڈرڈ کو ہرا کر چوتھی فتح کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کرلی ۔ای ایس پی این کے مطابق سیلٹا ویگو کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کو 0-2 گول سے شکست دی۔دونوں گول سیلٹا ویگو کی جانب سولیٹ سویڈبرگ نے سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔یہ سیلٹا ویگو کی لیگ میں چوتھی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ ٹین پوزیشن بھی حاصل لی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے سینٹیاگو برنابیو میں کھیلے گئے میچ میں سیلٹا ویگو اور میزبان ریال میڈرڈ کی ٹیم آمنے سامنے تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں