56

سیلینا گومز نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کو مسترد کر دیا

نیویارک (شوبز نیوز)نامور امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اپنی سرجری سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔ سیلینا گومز کو اکثر ان کی بدلتی ہوئی شکل و صورت اور وزن میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب وہ ان تمام افواہوں سے تنگ آ چکی ہیں جو ان کے پلاسٹک سرجری کروانے کے حوالے سے تھیں۔ 32 سالہ گلوکارہ نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے جواب میں ان قیاس آرائیوں کا جواب دیا جس میں ان کی بدلتی ہوئی شکل کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ یہ ویڈیو ایک پلاسٹک سرجن کے دفتر میں کام کرنے والے اسسٹنٹ فزیشن نے شیئر کی تھی۔اصل ویڈیو 2023 میں پوسٹ کی گئی تھی، تاہم سیلینا نے 27 جولائی کو اس پر تبصرہ کیا۔سیلینا نے تحریر کیاسچ میں مجھے اس سے نفرت ہے۔ میری صحت کی خرابی کی وجہ سے میرا وزن بڑھ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں