سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (بیوروچیف)گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 18دسمبرکو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1402روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1389روپے ریکارڈکی گئی تھی ،اسی طر ح 18 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1446روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.06فیصد زیاد ہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں