سیم نہر سے نامعلوم خاتون کی تیرتی نعش برآمد

ماموں کانجن (نامہ نگار) سیم نہر سے 33سالہ نامعلوم خاتون کی تیرتی نعش برآمد تاحال شناخت نہ ہوسکی ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاں 496گ ب کے قریب سیم نہر سے تیرتی 33سالہ نامعلوم خاتون کی برہنہ حالت میں نعش برآمد خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے نعش اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی. شعبہ ہے خاتون کو تشدد کر کے قتل کرنے کے بعد سیم نہر میں بہا دیا گیا ڈی ایس پی تاندلیانوالہ اعجاز احمد بٹ بھی موقع پر پہنچ گئے خاتون کی نعش تین چار روز قبل کی بتائی جاتی ہے پولیس رپورٹ کے مطابق تاحال نعش کی شناخت نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں