31

سینئر آرٹسٹ نئے آنے والے فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں،نمرہ مہرہ

لاہور (شوبز نیوز) گلوکارہ و موسیقار نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا ہے کہ ملک کے معروف، بڑے اور سینئر فنکار آنے والے نئے فنکاروں کو نہیں سکھاتے بلکہ وہ ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے آرٹسٹوں کی بے عزتی کرتے ہیں۔نمرہ مہرہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے سینئر گلوکاروں، موسیقاروں اور فنکاروں کی جانب سے نئے فنکاروں کو نہ سکھانے کا شکوہ بھی کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سینئر فنکار نے ان کی بے عزتی کی اور کہا کہ وہ گلوکاری کے قابل نہیں، ان سے گلوکاری نہیں ہو سکے گی۔نمرہ مہرہ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ سینئر فنکار ایسا کیوں کرتے ہیں؟ وہ نئے فنکاروں کو کیوں نہیں سکھاتے؟ان کے مطابق سینئرفنکار سکھانے کے بجائے نئے فنکاروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، انہیں طعنے دیتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں