سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں۔اداکارہ کی نئی پوسٹ کے مطابق ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ نانی بن گئی ہیں۔اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے نواسے کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ اب دل کو سکون ملا ہے۔ اداکارہ نے اس ننھے مہمان کو اپنا دل اور روح قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں