سینٹرل جیل میں قیدی پر اہلکاروں کا تشدد،عدالت کا سی پی او کو کارروائی کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل میں قیدی پر جیل اہلکاروں کا تشدد کا معاملے پر عدالت نے سی پی او کو ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کاحکم دے دیا۔ قیدی زین سلیم پر تشدد کا واقعہ جیل میں چند روز قبل پیش آیا جس پر اس نے انصاف کے لئے بذریعہ اپنے بھائی مجاہد سلیم عدالت سے رجوع کیا تھا، متاثرہ نے ایڈیشنل سیشن جج محترمہ ساجدہ اختر کی عدالت میں وکلا کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کج سماعت کی اور سی پی او کو ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا۔ زین سلیم کے بھائی نے عدالت سے مقدمہ کے اندراج کی استدعا کی تھی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل قیدی زین سلیم پر تشدد کا واقعہ پیش آیاتھا انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی پر ملزم نے طبی معائنے کی استدعا کی تھی عدالت نے ملزم زین سلیم کا سول اسپتال سے طبی معائنے کا بھی حکم دیا تھا، زین سلیم کی تشدد زدہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ویڈیو میں قیدی زین سلیم کی کمر پر تشددکے گہرے نشانات موجود تھے۔ ادھر جیل زرائع کا کہنا کہ زین سلیم پر جیل پر جھگڑے کا بے بنیاد الزام ہے۔ قیدی نے جیل میں منشیات فروشی کی اعلیٰ افسران کو شکایت کی، شکایت کی رنجش پر جھگڑے کا الزام لگا کر تشدد کیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زین سلیم نشاط آباد کے علاقہ میں قتل کیس کے الزام میں جیل میں قید ہے۔ زین سلیم کے بھائی نے ماورائی عدالت اور قانون’ اقدام کرنے پر ہوم سیکرٹری پنجاب انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں