165

سینٹ الیکشن ، متعدد سینئر سیاستدان پارٹی ٹکٹوں سے محروم

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنمائوں کو سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ نہیں دیے۔مسلم لیگ ن نے سینئر رہنما مشاہد حسین سید اور آصف کرمانی کو ٹکٹ سے محروم کر دیا جبکہ حافظ عبدالکریم بھی ٹکٹ حاصل نہ کرسکے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمودالحسن اس بار پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔پی ٹی آئی بھی پیچھے نہ رہی اور سینیٹ میں اپنے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر ولید اقبال کو ٹکٹ سے محروم کر دیا۔پی پی نے سینیئر رہنما رضا ربانی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں