لاہور (بیوروچیف)پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی،سکولوں کے بنیادی ڈھانچے، ناپید سہولیات، طلبا کا اندراج اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ریکارڈ میں غلطیوں کا انکشاف،سینکڑوں سکولوں میں گھوسٹ اساتذہ اور طلبا کی انرولمنٹ ہونے کا انکشاف،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول انفرمیشن سسٹم پر ڈیٹا کی درستگی کیلئے 21 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ لاہورسمیت صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی۔ذرائع کیمطابق سینکڑوں سکولوں میں گھوسٹ اساتذہ اور طلبا کی اینرولمنٹ کی گئی ہے۔ڈیٹا کی درستگی کیلئے پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی ایم آئی یو نے فوکل پرسن تعینات کردیئے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول انفرمیشن سسٹم پر ڈیٹا کی درستگی کیلئے احکامات جاری کردیئے۔سکول شماری سے قبل آن لائن ڈیٹا کی درستگی کیجائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 21 اکتوبر تک سکولوں کے آن لائن ریکارڈ کا ڈیٹا درست کیا جائے۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سکول کی سطح پر ڈیٹا چیک کرنے کے بعد ریکارڈ کی درستگی کا سرٹفیکیٹ جاری کریں گی۔
61