40

سینیٹ میں نئی پارٹی پوزیشن

اسلام آباد (بیوروچیف) ایوان بالا (سینیٹ) کی 30 نشستوں پر الیکشن کے بعد سینیٹ کی اب تک کی پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے سینیٹ میں اب ارکان کی تعداد 85 ہے جب کہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن نہیں ہوا۔ اس وقت سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جسکے سینیٹرز کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرز کی تعداد بھی 19ہے۔ ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ جے یو آئی ایف کے سینیٹرز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں