سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن

کراچی (بیوروچیف) رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 161ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی 36اور پاکستان تحریک انصاف کے 5 ارکان شامل ہیں۔سینیٹ کی نشست پر کامیابی کے لیے 81ووٹ درکار ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ صبح 9سے شام 4تک ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں