25

سیورلائنز ، ڈرینج چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے مین سیور لائنز اور ڈرینج چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کی بھرپور مہم جاری ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔نیتھڑی چک نمبر 215 سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ بھی کرائی جارہی ہے جبکہ ہفتہ میں ایک مرتبہ جیٹرمشین مختص کر دی گئی ہے جس سے سیور لائنیں کھولی جائیں گی۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ جانوروں کے باڑے شہری حدود میں قائم کرنے پر پابندی ہے تاہم جن افراد نے شہری حدود میں مویشیوں کے باڑے بنا رکھے ہیں متعلقہ افسران ان کے خلاف چالان بنا کر مجسٹریٹ کو بھجوائیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاہم صارفین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے واجبات اور ماہانہ بلز کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں تاکہ واسا اپنی سروسز کو مزید بہتر بنا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں